منتظمین
ڈاکٹر عظمت رباب
Principal Investigator (PI)
ڈاکٹر عظمت رباب گذشتہ انیس(19) برس سے لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی سے وابستہ ہیں ۔ وہ شعبہ اردو میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے طورپر خدمات انجام دے رہی ہیں ۔ انھوں نے جی سی یونیورسٹی لاہور سے 1997 میں ایم۔ اے اردو کا امتحان بدرجہ اول پاس کیا اور رول آف آنر حاصل کیا ۔ 2023 میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی شعبہ اردو سے پوسٹ ڈاکٹریٹ مکمل کیا۔
ان کا نام تحقیق و تدوین میں ایک معتبر حوالہ ہے ۔ وہ تیرہ(13) کتابوں کی مصنف اور مرتِب ہیں جن کے موضوعات تحقیق ، تدوین ، غالبیات اور اقبالیات ہیں ۔ ان کی چند اہم کتابوں میں غلام قادر فصیح۔ احوال و آثار ، مطالعاتِ غالب،اقبال اور رومانویت، اردو تدوینِ متن کی روایت اوراردو تدوینِ متن کے دبستان وغیرہ شامل ہیں ۔ ڈاکٹر محمد خاں اشرف کی رہنمائی اور معاونت میں انھوں نے پانچ (5)کتابوں اصطلاحات تدوینِ متن ، اصطلاحات تحقیق و تدوین، اردو کلیاتِ غالب نسخہ اشرف، فرہنگ اردو کلیاتِ غالب اور اشرف اللغات میں شریک مصنف کی حیثیت سے کام کیا ہے۔
ان کے پچاس(50) سے زائد علمی ، ادبی اور تحقیقی مضامین پاکستان کے نامور رسائل و جرائد میں شائع ہو چکے ہیں ۔ پچیس (25)سے زائد قومی اور بین الاقوامی کانفرنسوں میں بطور مقالہ نگار شرکت کی ہے ۔ان کی نگرانی میں اب تک چھ(6) پی ایچ ڈی ، انیس(19) ایم ایس اور پچیس(25) بی ایس مقالات تحریر کیے جا چکے ہیں۔ 2015 میں ترکی کے شہر استنبول میں بین الاقوامی سمپوزیم میں بھی مقالہ بعنوان’’ترک جامعات میں اردو زبان و ادب کی تدریس‘‘ پیش کیا ۔ان کا یہ اعزاز ہے کہ لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی لاہور کے شعبہ اردو میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پراجیکٹ NRPU2020 کے تحت پہلی بار پراجیکٹ منظور ہوا جس کا عنوان ہےUrdu Literary Research: Use of Digital Resources, Methodology and Terminology
ان کا تحقیقی سفر جاری و ساری ہے ۔
ڈاکٹر صائمہ ارم
Co-Principal Investigator (Co PI)
پروفیسر ڈاکٹر صائمہ ارم گذشتہ بیس(20)برس سے جی سی یونیورسٹی لاہور سے وابستہ ہیں ۔ آج کل شعبہ اردو کی چیئرپرسن کی حیثیت سے اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہی ہیں ۔ 1864سے قائم اس شاندار تعلیمی ادارے کی پہلی صدر شعبہ اردو ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ وہ شاندار تعلیمی اور پیشہ ورانہ کیریئر کی حامل ہیں ۔انھوں نے2018میںپو سٹ ڈا کٹریٹ کی ڈ گر ی آکسفو رڈ سے حا صل کی اور اسی سال جی سی یونیورسٹی لاہور میں زبان و ادبیات کی پہلی خاتون پروفیسر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔2011 میںپی ا یچ ڈی جی سی یو نیو ر سٹی لا ہور سے کی ۔ا یم فل اور ا یم ا ے اُردو کی ڈگر ی پنجا ب یو نیو ر سٹی اور ینٹل کا لج لا ہور سے حا صل کی۔ایم ۔اے میں انھیں گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ وہ ایک معتبر محقق، مصنف،افسانہ نگار، مترجم اورماہرِ تعلیم کی حیثیت سے معروف ہیں ۔
ان کے متعدد ریسرچ آرٹیکلز ملک کے مختلف نامور رسائل و جرائد میں شائع ہوئے ہیں۔ بیس سے زا ئد تحقیقی مضامین ہائر ایجو کیشن کمیشن سے منظور شدہ رسائل میں شائع ہو چکے ہیں۔چند کے عنوانات یہ ہیں۔ ۱ اُردو اور پنجا بی کی منظو م عشقیہ دا ستا نو ں کا تقا بلی جا ئزہ(ہیر را نجھا کے خصو صی تنا ظر میں)، ر شید احمد صد یقی اور ذ خیرہ نقو ش،خوا تین ا فسا نہ نگا ر اور سما جی شعو ر کی عکا سی، اُردو صحا فت۱۸۵۷، مغر ب میںاُردو ا فسا نہ، تا ر یخ ادب اُردو علی جا وید ز ید ی کا تحقیقی و تنقیدی جا ِئز ہ،فیض کی شا عر ی میںا ستعما ری عنا صر، اُردو کلیا ت غا لب نسخہ ا شرف ا یک نئی جہت، و جہی کی تصا نیف کا تجز یا تی مطا لعہ، ڈ پٹی نذ یر احمد کا ا یک کمیا ب اور نظر ا ندا ز شدہ نا ول۔ ا یا میٰ تحقیقی و تنقیدی جا ِئز ہ
ڈا کٹر صا ئمہ ا رم کی دو کتابیں شائع ہوئی ہیں ۔ڈا کٹر رو تھ فا ؤ کا ز ند گی نا مہ ،تر جمہ کرا چی سے ۲۰۱۳ ء۔ شا ہ مو ش ا فسا نے کرا چی ۲۰۱۶ء
شا ہ مو ش ا فسا نے کرا چی پر یس دوسرا ایڈیشن۲۰۲۰،اُردو میں اد بی تحقیق کے مبا حث سا نجھ لا ہورسے ز یر ا شا عت ہے
ڈا کٹر صا ئمہ ارم نے ا پنا پی ا یچ ڈ ی کا مقا لہ پرو فیسر ڈا کٹر سہیل ا حمد خا ن اور پرو فیسر ڈا کٹر سعا دت سعید کی سر پر ستی میں مکمل کیا۔جس کا مو ضو ع اُردو ا فسانے میں شہر ی ز ند گی کے مسائل تھا۔
ڈا کٹر صا ئمہ ا رم کے ا یم فل کے مقا لے کا مو ضو ع اُردو میں اد بی تحقیق کے مبا حث تھا ا نہوں نے پرو فیسرڈا کٹر فخر ا لحق نوری کی سر پر ستی میں مکمل کیا۔
ڈا کٹر صا ئمہ ا رم کے ا یم اے اُردو کے مقا لے کا مو ضوع تا ر یخ و ادب اُردو مصنفہ علی جا و ید کا تجز یا تی مطا لعہ تھا ان کے مقا لے کے نگران پرو فیسر ڈا کٹر خوا جہ محمد ز کر یا تھے ۔
ا یو اڈز:
ؐؐپنجا ب یو نیو ر سٹی گو لڈ میڈل،حا فظ محمو د شیرا نی گو لڈ میڈ ل، بیگم نذر گو لڈ میڈل،میر خلیل ا لر حمن اور ینٹ ا یو اڈ
میٹرک اور ایف۔ ایس۔ سی میں بھی سکالرشپ ملا تھا۔
ر کنیت:
Executiveممبر پرو گیسو ی را ئٹر ا یسو سی ا یشن لا ہور پا کستان
Executiveممبر حلقہ ا ر با ب ذوق لا ہور ،پا کستان لا ئف ممبر پنجا ب لا ئبر یر ی، لا ہور
ا قوا می و بین ا قوا می کا نفر نس اور سیمینار میں پچیس سے ز ا ئد مقا لے پڑ ھے یا شمو لیت ا ختیا ر کی۔
ڈا کٹر صا ئمہ ا رم نے بی ا یس آ ر نز کے گیا رہ (11)،ا یم ا یس اُردو کے چھبیس (26)اور پی ا یچ ڈی کےنو (9) مقا لوں کی نگرانی کی ہے