اردو ادب میں طنز و مزاح
غلام احمد فرقت کاکوروی
پبلشر: غالب اکیڈمی دہلی
غلام احمد فرقتؔ کاکوروی کا شمار موجودہ دور کے نامور تحریف نگاروں اور طنز نگاروں میں ہوتا ہے۔ فرقتؔ ایک اعلیٰ پایہ کے مزاحیہ و طنزیہ شاعر و نثر نگار ہونے کے ساتھ ہی طنز و مزاح کے موضوع پر اپنے گرانقدر تحقیقی کام کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔ ’’ماورا‘‘ ان کی مزاحیہ شاعری کا مجموعہ ہے۔ جس کی چند تخلیقات اس کتاب میں شامل ہیں۔ انہوں نے ایم اے تک تعلیم حاصل کی تھی اور دہلی کالج میں تاریخ کے استاد رہے۔ 12-13 جنوری 1973 جوجھریا اور مغل سرائے کے درمیان ٹرین میں سفر کرتے ہوئے بعارضہ قلب ہوگیا۔ تدفین بنارس کے اردلی بازار قبرستان میں ہوئی۔