Wednesday, September 4, 2024
ادبلائبریری

اردو ادب کی ایک صدی

ڈاکٹر سید محمد عبداللہ

ناشر: چمن بکڈپو دہلی

“اردو ادب کی ایک صدی”میں 1857 سے لیکر 1957 تک کے ادب کا تجزیاتی مطالعہ پیش کیا گیا ہے، جس صدی کا اس کتاب میں تذکرہ ہے وہ صدی کئی اہم ادوار پر مشتمل ہے اس کتاب میں بر صغیر کی اس اہم صدی کا تجزیہ اس انداز میں پیش کیا ہے گویا کہ ادب کی سو سالہ تاریخ ہمارے سامنے پیش کردی ہے،مصنف نےنہ صرف اس پوری صدی کے ادب کو پیش کیا ہے بلکہ اس صدی کے لوگوں کے ذہنی کشمکش اور جذباتی شکست و ریختہ کا تاریخی مطالعہ پیش کیا ہے، کتاب کو تین حصوں میں تقسیم کیاگیا ہے، پہلا حصہ 1857 سے جنگ عظیم اول تک کی ادبی تاریخ پر مشتمل ہے،دوسرا حصہ جنگ عظیم اول کے بعد سے 1936 تک۔جبکہ تیسرا حصہ 1936سے 1947 تک کے ادب پرمشتمل ہے،ڈاکٹر سید عبد اللہ کی اس کتاب کے شروع میں مرزا ادیب اور ڈاکٹر وحید قریشی کے دیباچے شامل کئے گئے ہیں۔