کھلے دریچے سے
مصنف: فروغ فرخزاد۔ مترجم فہمیدہ ریاض
منتخب کلام کا ترجمہ
فروغ فرخزادایرانی مصنفہ ہیں جنہوں نے ایرانی خواتین کی آزادی اور حقوق کیلئے آواز اٹھائی
فروغ فرخزاد (1934ء۔ 1967ء) تہران میں پیدا ہوئیں۔ والد فوج میں کرنل تھے۔ ہائی اسکول سے ڈپلوما حاصل کرنے کے بعد رسمی تعلیم کو خیرباد کہا۔ سولہ سال کی عمر میں ایک سرکاری ملازم سے شادی کرلی۔ شادی کے ایک سال بعد 1952ء میں ان کا شعری مجموعہ “قیدی” شائع ہوا۔ ۔ فروغ فرخ زاد شاعر ہونے کے علاوہ فلم ساز اور ہدایت بھی تھیں۔ ان کی ایک دستاویزی فلم “گھر سیاہ ہے” کو بہت شہرت ملی۔32 سال کی عمر میں ایک اسکول بس کو حادثے سے بچاتے ہوئے شدید زخمی ہوگئیں۔ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی ان کا انتقال ہو گیا۔ ان کی موت کے بعد ان کے خطوط کا مجموعہ شائع ہوا۔